آئینِ پاکستان میں "مسلمان” کی تعریف

07 ستمبر 1974ء کو پارلیمان (قومی اسمبلی) نے آئینِ پاکستان میں دوسری آئینی ترمیم منظور کی۔ اس ترمیم کے تحت مسلمان کی متفقہ تعریف آئین کی آرٹیکل 260 میں شامل کی گئی۔
اس تعریف کے مطابق، ہر وہ شخص مسلمان کہلائے گا جو
اللہ کو واحد معبود مانے، اور عقیدہ ختمِ نبوت پر ایمان رکھے، یعنی حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اللہ تعالا کا آخری نبی تسلیم کرے۔
یہ آئینی ترمیم پاکستان کی مذہبی شناخت اور قانونی وضاحت کا اہم اقدام تھی، جس نے آئین میں واضح طور پر یہ طے کیا کہ مسلم سوسائٹی میں اسلامی عقائد اور بنیادی ایمان کی بنیادیں کیا ہوں گی۔