شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں فائرنگ سے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) کے سربراہ محسن داوڑ سمیت چھے افراد زخمی ہوگئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ محسن داوڑ کو علاج کےلیے پشاور روانہ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محسن داوڑ حامیوں کے ہم راہ سیکورٹی کیمپ کے گیٹ پر انتخابی نتائج میں تاخیر پر احتجاج کر رہے تھے کہ پولیس نے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ جس کی وجہ سے محسن داوڑ شدید زخمی ہو کر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔