قول: خان عبدالغفار خان المعروف باچا خان
عُنوان: مذہب کا پیغام
ترتیب: اختر حسین ابدالؔی
مذہب نام ہے پیار و محبت کا، اچھے اخلاق کا اور خدمت خلق کا، مذہب اس لیے نہیں آیا کہ لوگوں میں نفرتوں اور عداوتوں کو جنم دے، بلکہ سماج سے نفرت اور عداوت کو دور کرنے کےلیے مذہب مبعوث ہوا۔
مذہب کے نام پر تفرقہ بازی نہیں کرنی چاہیے اور ہمیں چاہیے کہ اپنے دین کی تعلیمات پر ان کے روح کے مطابق عمل کریں۔
بحوالہ:
☆ ڈاکٹر یحیٰ وردگ کی تصنیف “باتیں ہمارے باچا خان کی” مطبوعہ باچا خان ریسرچ سنٹر پشاور کے صفحہ نمبر 14 سے انتخاب
☆ ڈاکٹر محمد زبیر حسرت، لعلونہ ملغلرے، (چارسدہ: پختون خوا سٹڈی سنٹر، باچا خان یونی ورسٹی، 2012ء)، صفحہ نمبر 29