امریکی شہری جوناتھن لی رچز (Jonathan Lee Riches) دنیا کا وہ عجیب و غریب انسان ہے، جس نے دنیا میں سب سے زیادہ مقدمات لڑنے والے شخص کا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔
جوناتھن نے اپنی زندگی کا سب سے پہلا مقدمہ اپنی ماں کے خلاف درج کرواتے ہوئے دعویٰ کیا اس کے ماں نے ان کی اچھی تربیت نہیں کی۔ یہ کیس اس نے جیتا اور 20 ہزار ڈالر کا معاوضہ ملا۔
جوناتھن نے اپنے دوستوں، اساتذہ، ہمسایہ، رشتہ دار، اپنی منگیتر، پولیس، ججز اور مشہور کمپنیوں حتی کہ امریکی صدر جارج بش پر بھی مقدمات دائر کیے۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق امریکا کے مختلف عدالتوں میں جوناتھن کی طرف سے دائر کئے گئے مقدمات کی تعداد 2600 ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کا نام گنیز بُک آف ورلڈ میں شامل کیا گیا۔ لیکن اس پر بھی انہوں نے گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کے مالکان کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کی اجازت کے بغیر ان کی ذاتی زندگی سے متعلق مواد کیوں شائع کر دیا گیا ہے…؟
مختلف مقدمات میں ہرجانوں اور معاوضوں کی صورت میں 8 لاکھ پچاس ہزار ڈالر جیت چکے ہیں۔
ایک دفعہ جوناتھن ایک ٹی وی ٹاک شو میں بلایا گیا تھا جس میں انہوں نے انتہائی دکھ اور رنج کے عالم میں میزبان سے سوال کیا کہ کیا وجہ ہے کہ اتنی شہرت کے باوجود میں تنہا زندگی گزار رہا ہوں، کوئی مجھ سے پیار کرنے والا نہیں…؟
ٹی وی میزبان اس سوال پر ہنس پڑے اور کافی دیر تک ہنستے رہے۔ جس پر جوناتھن نے ٹاک شو چھوڑ کر ٹی وی چینل کے خلاف کیس کر دیا۔ یہ کیس بھی انہوں نے جیت کر ٹی وی چینل سے 50 ہزار ڈالر ہرجانہ وصول کیا۔