6 جنوری 1949ء کو پاکستان کے پہلے وزیرِ اعظم نواب زادہ رانا لیاقت علی خان نے اپنے مخالفین کو کچلنے کےلیے ایک قانون نافذ کیا تھا، جسے "PRODA” یعنی (Public Representative And Officers Disqualification Act) کے نام سے جانا جاتا ہے۔
مذکورہ قانون کے تحت گورنر جنرل (صدر) کو ایک آمر بنایا گیا تھا جو کابینہ کو نظر انداز کرتے ہوئے صرف اپنی صوابدید پر کسی بھی سرکاری اہل کار یا اپنے مخالف کے خلاف یہ قانون استعمال کرسکتا تھا۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں دس سال کی نااہلی کی سزا بھی ہو سکتی تھی۔
اس قانون کے تحت پہلی دستور ساز اسمبلی کو بھی برخاست کیا گیا تھا۔ جس کے بعد دوسری دستور ساز اسمبلی نے 20 دسمبر 1954ء کو یہ قانون منسوخ کر دیا گیا تھا۔