ماہرینِ معاشیات کے مطابق “ایک مخصوص مدت کے دوران کسی ملک کے اندر بنائے گئے تمام تیار شدہ اشیا اور خدمات کی مالیاتی قیمت کو جی ڈی پی (Gross domestic product) کہا جاتا ہے۔”
یعنی مجموعی ملکی پیداوار کو گراس ڈومیسٹک پراڈکٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
مجموعی ملکی پیداوار (GDP) کسی ملک کا معاشی تخمینہ فراہم کرتا ہے، جس کا استعمال معیشت کے جسامت اور شرح نمو کا اندازہ لگانے کےلیے کیا جاتا ہے۔ عام طور پر اخراجات، پیداوار اور آمدنی کا تخمینہ لگا کر جی ڈی پی کا حساب کیا جاتا ہے۔
جی ڈی پی معلوم کرنے کےلیے فارمولا کچھ یوں ہے۔
GDP= private consumption + gross private investment + government investment + government spending + (exports – imports).
GDP = C + I + G + (X – M)
یعنی کھپت + سرمایہ کاری + (سرکاری اخراجات) + (برآمدات – درآمدات) = جی ڈی پی